Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • سمندری طوفان کو روکنے کے لئے ٹرمپ ایٹم بم کا استعمال کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک عجیب و غریب اور غیر منطقی بیان میں طوفان کو روکنے کے لئےایٹم بم استعمال کرنے کی بات کرڈالی ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کی داخلی سلامتی کی وزارت اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے حکام سے بارہا کہا ہے کہ امریکی ساحلوں کی طرف سے آنے والے طوفانوں کو روکنے کے لئے ان پر ایٹم بم سے حملہ کردینا چاہئے -

خبروں میں کہا گیا ہےکہ ایک طوفان کی آمد کے موقع پرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ افریقا کے ساحلوں سے طوفان ٹکرا چکا ہے اور اب وہ پورے بحر اٹلانٹیک میں اپنا قہر ڈھا رہا ہے بنا بریں ایک ایٹم بم اس پر مار دو تاکہ وہ طوفان ٹھہر جائے - وائٹ ہاؤس کے حکام نے بھی ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں کہا ہے وہ ٹرمپ کی باتوں پر غور کررہے ہیں - ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ طوفانوں کے امریکا پہنچنے سے پہلے ہی ان کو روک دے - امریکا کی نیشنل سیکورٹی کونسل سے منسوب ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ طوفانوں کو روکنے کے لئے حکومت ایٹم بم کا استعمال کیوں نہیں کرسکتی -

واضح رہے کہ ٹرمپ کے غیر منطقی بیانات اور اقدامات پر ہمیشہ امریکا کے اندر اور باہر رائے عامہ ، میڈیا اور سیاستدانوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے -

ٹیگس