گروپ سیون کے سربراہی اجلاس میں ٹرمپ کی دروغگوئیاں
امریکی صدر ،گروپ سات کے تین روزہ اجلاس کے دوران کم سے کم پانچ بار جھوٹ بولے۔
ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانس کے شہر بیاریٹز میں گروپ سیون کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں اور دیگر ممالک کے سربراہوں سے گفتگو کے دوران ایران کے بارے میں ، امریکہ میں آلودگی سے پاک ماحول حیات کے سلسلے میں نیز امریکا میں انرجی کی پیداوار اور شمالی کوریا کے رہنما سے اپنی اہلیہ کی آشنائی کے بارے میں کئی بار جھوٹ کا سہارا لیا -
ایسوشی ایٹڈ پریس نے لکھا کہ امریکی صدر نے ایران کے بارے میں دعوی کیا کہ امریکہ کے سابق صدر اوباما نے ایران کو ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زیادہ نقد رقم دی ہے - امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات میں بھی دعوی کیا کہ اس وقت امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ صاف پانی اور ہوا ہے-
ایسوشی ایٹڈ پریس نے اس سلسلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی صدارت کے گذشتہ دوبرسوں میں امریکہ میں فضائی آلودگی کا تناسب اس سے پہلے کے برسوں سے پندرہ فیصد زیادہ رہا ہے- اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نےگروپ سیون کے اجلاس میں دعوی کیا کہ امریکہ کو دنیا میں تیل اور گیس پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک تک پہنچانا ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جبکہ امریکہ کے ادارہ انرجی کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار تیرہ میں اوباما کے دورحکومت میں ہی یہ ملک قدرتی گیس اور ہائیڈروکاربن مواد پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا تھا - روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ٹرمپ کے بےبنیاد دعؤوں اور جھوٹ کے بارے میں لکھا کہ وہ اوسطا چوبیس گھنٹےمیں آٹھ جھوٹ بولتے ہیں-