اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کی ضرورت کا تمام تر اسلحہ اور فوجی ساز و سامان اسے فراہم کرے گا۔
مقامی انٹرنیٹ ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے مائک پمپیو کا کہنا تھا امریکہ خود کو اسرائیل کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری تمام تر فوجی ساز و سامان تل ابیب کو فراہم کرے گا۔
امریکہ اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی فوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی سرکوبی پر صرف ہوتی ہے۔ صیہونی حکام امریکہ کو اسرائیل کا سب سے طاقتور حامی قرار دیتے ہیں۔