Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو  لیبیا کی صورتحال پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے لیبیا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اینٹونیو گوترش نے خبردار کیا ہے اگر لڑائیوں کو ختم کرانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے تو لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے لیبیا کی لڑائیوں کے خاتمے کے لیے سیاسی راہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے عالمی برادری کی حمایت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
 
اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے لیبیا کی لڑائیوں میں الجھے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملوں سے گریز کریں۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ لیبیا میں بعض بیرونی عناصر بھی سرگرم ہیں جو دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔
لیبیا سن دوہزار گیارہ سے بحران کا شکار ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مداخلت کے نتیجے میں خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگس