Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • چینی صدر کا ہانگ کانگ کے مسئلے سے نمٹنے پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ، تائیوان اور ماکاؤ کے معاملات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہانگ کانگ میں پچھلے تین ماہ سے جاری بدامنی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ، تائیوان اور ماکاؤ کے معاملات چین کے لیے اہم چیلنج ہیں۔انہوں نے ملک کے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تینوں چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے خود کو آمادہ کریں۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران، ہانگ کانگ اور چین کے درمیان تحویل مجرمین سے متعلق متنازعہ بل کے خلاف ہزاروں لوگ ہانگ کانگ سٹی کی سڑکوں پر مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ہانگ کو انیس سو ستانوے میں برطانوی سامراج نے دوبارہ چین کے حوالے کیا تھا۔چین ہانگ کو اپنا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔جزیرہ ماکاؤ بھی انیس سو ننانوے تک پرتگال کے قبضے میں تھا لیکن اب چین کا حصہ بن گیا ہے۔

ٹیگس