روس ، امریکہ سے بات چیت کے لئے تیار
Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ، امریکہ سے مذاکرات کے لئے تیار ہے
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا کہ ماسکو کے حکام واشنگٹن کے پسندیدہ دائرے میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں-لاؤروف نے کہا کہ ماسکو کی اس آمادگی کے باوجود ، امریکہ روس کے خلاف کوئی مناسب وجہ بتائے بغیر یکطرفہ پابندیاں جاری رکھے ہوئے ہے-روس کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ٹرمپ کے پروگرام کے باوجود ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کمزور ہوگئے ہیں- امریکہ نے روس پر مشرقی یوکرین کی جنگوں اور کریمہ کے الحاق میں مداخلت کا الزام لگا کر دوہزار چودہ سے روس پر کچھ اقتصادی و مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں روس نے بھی امریکہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں-