Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کو ایک اور دھچکا

یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کی ایک اور وزیر مستعفی ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی یورپی یونین سے انخلاء کی پالیسیوں پر خود ان کی جماعت میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ پارلیمان میں یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعد وزیراعظم کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ برطانوی خاتون وزیر برائے محنت و پنشن امبر آگسٹا رُوڈ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں پر شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف وزارت سے مستعفی ہوگئی ہیں بلکہ اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی سے بھی راہیں جدا کرلی ہیں۔ امبر آگستا رُوڈ نے اپنا استعفیٰ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا۔

تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے بھی خاندان سے وفاداری اور ملکی مفاد کے مابین ملکی مفاد کا انتخاب کرتے ہوئے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جو جانسن کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات پر کسی رشتے اور عہدے کو فوقیت نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمان میں 4 قراردادوں پر شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ٹیگس