صیہونی وزیر اعظم کی ایک اور نازیبا حرکت !
Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
صیہونی وزیر اعظم نے ایک کتاب کو فوٹ ریسٹ کے طور پر استعمال کیا!
صیہونی ٹولے کے سرغنہ بنیامن نتن یاہو نے واللا ویب سائٹ کی صحافی تال شالو کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک کتاب اپنے جوتوں کے نیچے رکھ کر اسے ایک فوٹ ریسٹ (footrest) کے طور پر استعمال کیا۔
یہ کتاب ایک اسرائیلی مصنف جدعون عفرات کی لکھی ہوئی ہے جس کا عنوان تھا ’’One Hundred Years of Art in Israel‘‘
عفرات نے بنیامن نتن ہایو کی اس نازیبا حرکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی کو یہ پسند نہیں کہ اسے پیروں تلے روندا جائے۔شک نہیں کہ جہاں ادبی کتابیں پیروں تلے روندی جاتی ہوں وہاں پر علمی شخصیتوں اور دانشوروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں پوگی اور انہیں بھی پیروں تلے روندا جائے گا۔
فلسطین پر قابض غاصب ریاست اسرئیل کے سرغنہ کو اپنی اس نازیبا حرکت کے بعد خاصے اعتراضات کا سامنا ہے۔