Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • پارلیمنٹ کی معطلی غیرقانونی ، برطانوی سپریم کورٹ کا فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بوریس جانس کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا اقدام غیر قانونی تھا

برطانوی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بوریس جانسن کے ذریعے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے اقدام کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ قانونی طور پر کبھی معطل نہیں ہوئی اور تکنیکی طور پر اب بھی موجود ہے - برطانوی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس برینڈا ہیلے یا لیڈی ہل کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ پارلیمنٹ کب چلائی جائے اور کب روکی جائے - ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا برطانوی وزیراعظم کا فیصلہ غیرقانونی تھا کیونکہ اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کو کسی مناسب وجہ کے بغیر اپنی آئینی کارروائیاں پوری کرنے سے روکا گیا ہے -

برطانوی سپریم کورٹ کی جج نے کہا کہ یہ سبھی گیارہ ججوں کا فیصلہ ہے کہ پارلیمنٹ معطل نہیں ہوئی ہے اب یہ اسپیکر اور لاڈز اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ کیا ہونا ہے -

بوریس جانس کے ذریعے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے بوریس جانسن کے فیصلے پر کافی تنیقد ہورہی تھی -

ٹیگس