Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہرے

ہانگ کانگ میں پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا ہے

ہانگ کانگ کی پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف مظاہرے سترہویں ہفتے بھی جاری رہے - اس دوران مظاہرین نے پولیس اور تجارتی مراکز نیز سرکاری عمارتوں پر پٹرول بموں سے حملہ کیا- ہانگ کانگ کی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے بعض ریلوے اسٹیشنوں اور شاہراہوں کو بھی بند کردیا۔پولیس نے ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہانگ کانگ میں تحویل مجرمین کے نئے قانون کے خلاف پچھلے سترہ ہفتے سے مقامی حکومت کے خلاف عوام مظاہرے کر رہے ہیں - اس قانون کے مطابق ہانگ کانگ کی حکومت مجرموں کو مقدمات کا سامنا کرنے کے لئےچین کی تحویل میں دے سکتی ہے۔

ٹیگس