امریکہ پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق فرانس کا بڑا اعلان
Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
امریکہ جس طرح دوسرے ممالک پر بلا وجہ پابندیاں عائد کرتا رہا ہے اب وہ خود اس جال میں پھنس رہا ہے۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لومر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ایئر بس کے خلاف اقدام کیا تو امریکہ کے خلاف بھی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
فرانسیسی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے یورپی یونین اور فرانس کی طرف دست دراز کرنے کی کوشش کی تو اسے یورپی ممالک کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یورپی محصولات اور طیاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔