Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہرے، میٹرو سروس بند

ہانگ کانگ میں جاری تشدد کے نتیجے میں چند میٹرو اسٹیشنوں میں آگ زنی کی وارداتوں کے بعدمیٹرو سروس بند کردی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہانگ کانگ میں پر تشدد مظاہروں نے میٹرو سروس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سنیچرکو میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیئے جانے کا اعلان کردیا گیا ۔ ہانگ کانگ عالمی تجارت کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے اور میٹرو سروس بند ہونے سے اس کی معیشت یقینا متاثر ہوگی ۔ ہانگ کانگ کے چیف ایکزیکٹیو کیری لام نے اس علاقے میں جاری تشدد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تشدد کی ہانگ کانگ کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انھوں نے کہا کہ اس صورتحال کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ قابل ذکر ہے کہ ہانگ کانگ، چار ماہ قبل مجرمین کی چین کو حوالگی کا بل پاس ہونے کے بعد سے پر تشدد مظاہروں کی لپیٹ میں ہے ۔

ٹیگس