Oct ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ: جج کی عدالت میں خودکشی

تھائی لینڈ میں جج نے قتل کے پانچ مجرموں کو بری کرنے کے بعد عدالت میں خود کو گولی مار لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ یالا میں جج نے دباؤ میں آ کر فیصلہ دینے کے بعد اپنے سینے پر گولی چلا دی تاہم کہا جا رہا ہے کہ حالت خطرے سے باہر ہے۔

خود کو گولی مارنے سے قبل جج کا کہنا تھا کہ مجرموں کو بری کرنے کے لئے ساتھی ججوں نے دباؤ ڈالا تھا۔ اگر میں اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکا تو عزت سے مرنے کو ترجیح دوں گا۔

رپورٹ کے مطابق تھائی عوام نے عدالت کے باہر پھول رکھ کر خود کو گولی مارنے والے جج سے اظہار یکجہتی کیا۔م

ٹیگس