ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاجی مارچ کا سلسلہ جاری
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے۔
ہانگ کانگ کے علاقے ویسٹ کولون میں ماسک پہنے مظاہرین موجود ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چھتریاں بھی تھام رکھی ہیں۔
پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ پولیس احتجاجی مارچ کو غیر قانونی قرار دے چُکی ہے، ہانگ کانگ میں 20 ہفتوں سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔