Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • چین میں شیانگ شین سیکورٹی کانفرنس کا آغاز

بیجنگ میں پیر کو نویں شیانگ شین سیکورٹی کانفرنس شروع ہوگئی ہے

شیانگ شین سیکورٹی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے ستر سے زیادہ ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔ اس کانفرنس کا آغاز چین کے صدر شی جین پینگ کے پیغام سے ہوا۔ چینی صدر نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیجنگ کا خیال ہے کہ پیشرفت و تعاون ، مذاکرات ، پائدار امن کے قیام اور علاقے و دنیا میں مشترکہ سیکورٹی سے ہی ممکن ہے۔چین کے صدر نے اپنے پیغام میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ پیچیدہ سیکورٹی خطرات کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی مرکزیت میں بین الاقوامی سسٹم کی حمایت کریں۔اس کانفرنس میں ایران کے وفد کی سربراہی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر مہدی ربانی کر رہے ہیں۔شیانگ شین بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کا مقصد ، علاقائی اور بین الاقوامی سیکورٹی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔ شیانگ شین سیکورٹی کانفرنس تین دنوں تک جاری رہے گی۔ شیانگ شین شہربیجنگ کا شمالی علاقہ ہے جو نہایت خوبصورت ہے ۔

ٹیگس