Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  •  ابوبکر البغدادی امریکہ کی پیداوار تھا، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیرخارجہ نے داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی خود امریکہ کی پیداوار تھا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روسی حکومت البغدادی کی ہلاکت سے متعلق حقائق کا جائزہ لے رہی ہے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ کے بہت سے دعؤوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
لاؤروف نےمزید کہا کہ اگر البغدادی کی ہلاکت کی خبر صحیح ہے تو درحقیقت امریکہ نے اپنی ہی کٹھ پتلی کو راستے سے ہٹایا ہے۔ 
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ واشنگٹن نے شمال مغربی شام میں داعش سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو اس خبر پر ردعمل میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکیوں نے خود اعتراف کیا ہے داعش، ابوبکر بغدادی اور علاقے میں سرفہرست دہشتگرد گروہوں کو خود واشنگٹن نے جنم دیا ہے کہا کہ امریکیوں کے لئے ان گروہوں اور افراد کی ایک تاریخ استعمال ہے اور جب یہ تاریخ ختم ہوجاتی ہے توامریکہ انہیں بھی ختم کردیتا ہے۔
سید عباس موسوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ داعش کو استقامتی محاذ، قوموں اور شام و عراق کی حکومتوں نیز علاقے کے دیندار عوام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی لاجسٹک مدد و پشتپناہی سے ختم کیا ہے کہا کہ اگرچہ داعش کو علاقے کی فورسس کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے تاہم ان کے باقیات کو خود امریکہ منظم کر رہا ہے۔ 

ٹیگس