Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرے

یلو جیکٹ کے نام سے موسوم حکومت فرانس اور سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے اس بار مونٹ پلیے سٹی میں مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق یلوجیکٹ مظاہروں کے آغاز کی سالگرہ سے پندرہ روز قبل اور اکیاونویں بلیک سٹرڈے کے اختتام پر مون پلیے سٹی چوتھی بار سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا میزبال تھا۔

اسی کے ساتھ بلیک سٹرڈے کے نام سے یلوجیکٹ والوں کے مظاہرے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں کیے جا رہے ہیں۔

فرانس کے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے انچاسویں ہفتے بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے پچھلے ہفتوں کے دوران ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی۔

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک گیارہ افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس