Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • جوہری ہتھیاروں کی دوڑ نے دنیا کوخطرے میں ڈال دیا : میخائل گورباچوف

سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو دنیا کیلئے خطرناک قرار دے کر رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس بیان پر مھر تائید ثبت کی ہے کہ جوہری ہتھیارمہلک ہیں اوراس کا بنانا حرام ہے ۔

سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا وجود رہے گا خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کا، تب تک دنیا کو بہت بڑا خطرہ لاحق رہے گا۔

گورباچوف نے مزید کہا کہ یہ ہم انسانوں اور زمین کی بقا کے لیے ہے، سرد جنگ سرد سہی لیکن جنگ ہے۔

واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ جوہری ہتھیار مہلک ہیں اسی لئے اس کا بنانا ، رکھنا اور استعمال حرام ہے یہی وجہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے۔

ٹیگس