Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ میں فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

جنوبی تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبے یالا میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔

تھائی فوج کے ترجمان کولونل پراموٹ پروم کے مطابق 12 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 زخمیوں نے اسپتال میں طبی امداد کے دوران توڑ دیا۔ زخمیوں کی تعداد 5 ہے جن کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 10تھی، وہ کھیتوں سےگزرتےہوئے چوکی پر پہنچے اور اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور جاتے ہوئے سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے جن میں ایم 16 رائفلز اور شارٹ گنز شامل تھیں۔

تھائی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ باغیوں کی جانب سے کیا گیا جو رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ 

ٹیگس