Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • روس نےکی لبنان میں بیرونی مداخلت کی مخالفت

امریکہ سمیت بعض ممالک لبنان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر کے مشیر امل ابو زید نے کہا ہے کہ روسی حکام نے لبنان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے بعض اعلی حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت کی ہے۔

ابو زید کا کہنا تھا کہ لبنان میں روس کے سفیر بھی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکہ لبنان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس، لبنان کے صدر میشل عون کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس