Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں بیس افراد ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں

ہمارے نمائندے نے امریکہ میں مسلح کارروائیوں کے اعداد و شمار درج کرنے والے ادارے کے حوالے سے اتوار کو رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچپن واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات اوہایو، کینزاس اور شمالی کیرولینیا میں پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں فائرنگ کے ایک سو پینتیس واقعات درج کئے جن کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک اور اٹھتر زخمی ہوگئے۔

امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ لابی کے گہرے اثر و رسوخ کے باعث اسلحہ رکھنے سے متعلق سخت قوانین نہیں بنائے جا سکے ہیں ۔

ٹیگس