Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • تابوت سے ہوتا ہے افسردگی کا علاج! ۔ تصاویر

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول میں افسردگی کے شکار افراد کے علاج کے لئے ایک انوکھے طریقے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا میں بعض طبی مراکز اپنے افسردہ بیماروں کا علاج کرنے کے لئے پہلے ان کا اُس انداز میں فوٹو لیتے ہیں جو معمولا انتقال کے بعد استعمال کیا جاتا ہے،پھر اسکے بعد ان کے لئے موت کے بارے میں تقریر کی جاتی ہے،اسکے بعد جذبات و احساسات سے لبریز ایک شارٹ فلم کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آخر میں انہیں مردوں کا مخصوص لباس پہنا کر دس منٹ کے لئے بند اور تاریک تابوت میں لٹا دیا جاتا ہے۔

افسردگی، اضطراب، بے چینی یا بے قراری جیسی کیفتیوں یا دیگر نفسیاتی و روحی بیماریوں کے لئے اسلام نے ذکر خدا کو تجویز کیا ہے۔ ذکر خدا یعنی ہمیشہ یاد خدا میں رہنا اور ہر وقت اپنے خالق، معبود اور پالنے والے کو اپنے دل و دماغ میں سجائے رکھنا۔

فطری سی بات ہے اگر انسان کو یقین ہو کہ ایک لازوال اور مہربان طاقت اسکی پشت پناہ ہے تو اسے کبھی اضطراب، غم و اندوہ اور بے قراری جیسی کیفیتیں نہیں ستا سکتی۔

ٹیگس