Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran

خواتین کے حق میں روا رکھی جانے والی زیادتی اور تشدد کے خلاف اٹلی کے دار الحکومت روم میں ہزاروں خواتین نے مظاہرہ کیا۔ اٹلی میں خواتین کے خلاف تشدد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ’’عورت کشی‘‘ کی اصطلاح بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔سنہ دو ہزار انیس کی ابتدا سے اب تک ۱۴۶ خواتین اپنے سابق یا حالیہ شوہر کے ہاتھوں قتل کی جا چکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ ۲۰۰۰ سے اب تک ۳۱۰۰ خواتین اپنے قریبی عزیزوں کے تشدد کا شکار ہو کر اپنی جان کھو چکی ہیں۔

ٹیگس