ٹرمپ کی چین کو پھر دھمکی
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
امریکی صدر نے چین کو کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ڈیوٹی میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے ساتھ سمجھوتے کا خواہاں ہے اور اگر بیجنگ ایسا نہ چاہتا تو صورتحال دوسری ہوتی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے امریکہ کو اقتصادی طور پر کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔