Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • یورپ میں 15سے 64 سال کے افراد، منشیات کےعادی

یورپین شہری ہر سال 30 ارب یورو کی منشیات استعمال کرتے ہیں۔ یہ معلومات برسلز میں ای یو مانیٹرنگ سینٹر فار ڈرگز اینڈ ڈرگز ایڈکشن اور یورپین پولیس کے ادارے یوروپول کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ EU Drug Market Report 2019 میں بتائی گئی۔

اس رپورٹ میں منشیات کی تیاری، یورپ میں اس کی اسمگلنگ، تقسیم اور فروخت پر مشتمل ساری سپلائی چین کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کینابیز Cannabis )جسے اردو میں بھنگ کہا جاتا ہے) یورپ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی منشیات ہے۔ اسے 15سے 64 سال کے 25 ملین شہری استعمال کرتے ہیں اور اس کی ریٹیل مارکیٹ میں مالیت 11.6 ارب یورو سے زائد بنتی ہے، اسی طرح دوسرے نمبر پر 9.1 ارب یورو مالیت کی کوکین استعمال کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 40 لاکھ یورپین شہریوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گذشتہ سال منشیات کا استعمال کیا۔ اس رپورٹ میں جسطرح تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اس کے ذریعے (Gang Violence) یعنی اجتماعی تشدد، منشیات سے جڑے قتل، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے یورپین معاشرے کے عوامی اور معاشی اداروں پر موجود دباؤ کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ، کوکین کی دنیا کے دیگر حصوں مڈل ایسٹ اور ایشیا میں تقسیم اور سپلائی کی ایک ابھرتی ہوئی گزرگاہ کے طورپر بھی سامنے آرہا ہے۔ جبکہ 13 لاکھ ہیروئن پینے والوں کے ساتھ یورپ میں 7.4 ارب یورو کی ہیروئین بھی فروخت ہو رہی ہے۔

ٹیگس