ایران کے خلاف امریکا کا مخاصمانہ رویّہ
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ نے ایران روس اور چین کو یورپ اور امریکا کے لئے مشترکہ چلینج قراردیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو نے یورپی یونین میں نئی امریکی ٹیم کے مشن کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ روس چین اور ایران کے خطرات کا مقابلہ کرنا واشنگٹن اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے - انہوں نے اس بیان میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ کا مشترکہ ہدف ہے کہ وہ ایران کا مقابلہ کریں - امریکا نے بارہا یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کا ساتھ دیں- واضح رہے کہ ایران کے ساتھ اینسٹیکس مالی سسٹم میں شریک ہونے کے بارے میں یورپی حکام کے اعلان پر امریکی حکام سخت ناراض ہیں۔