Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں شدید برفباری 4 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

امریکا میں برفباری کے شدید طوفان کی وجہ سے نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔

سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ نیو جرسی میں لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کی شدت میں بدھ کی صبح تک کمی کا امکان ہے۔

 

ٹیگس