Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی پر ٹرمپ کا ردعمل

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اگلے ایک سال کے دوران جب امریکا میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں کوئی مخاصمانہ اقدام انجام پائے گا۔

امریکی صدرٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں اوراگر پیونگ یانگ کوئی مخاصمانہ اقدام انجام دے گا تو مجھے حیرت ہوگی -

ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کو معلوم ہے کہ میرے سامنے صدارتی انتخابات ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ وہ انتخابات کے سال میں کوئی اقدام کریں گے -

ٹرمپ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل مندوب کم سانگ نے سات دسمبر کو اپنے بیان میں مذاکرات کے لئے امریکی درخواست کو مسترد کردیا ہے - شمالی کوریا نے اسی طرح اتوار کو ایک اور میزائیل کا تجربہ کیا یہ میزائلی تجربہ ایک ایسی سائٹ سے کیا گیا ہے کہ جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اس سائٹ کو تباہ کرنے کی یقین دہانی کرا‏ئی ہے ۔

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کے موضوع پر کسی اتفاق رائے تک پہنچانے کے لئے دوہزار انیس کے آخر تک کا وقت معین کیا تھا لیکن یہ مذاکرات پچھلے کئی مہینے سے تعطل کا شکار ہیں اور واشنگٹن و پیونگ یانگ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس