برطانیہ میں تقدیر ساز پارلیمانی انتخابات
برطانوی شہری آج انتہائی تقدیر ساز پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں
گذشتہ پانچ برسوں میں برطانیہ کے تیسرے عام انتخابات کے لئے ووٹنگ جمعرات کی صبح شروع ہوئی - قبل از وقت ہونے والے ان انتخابات میں برطانوی رائے دہندگان بریگزیٹ کی مبہم صورتحال کو واضح کریں گے -
مختلف اڑسٹھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں تین ہزار چار سو پندرہ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور چار کروڑ ساٹھ لاکھ برطانوی رائے دہندگان، ان میں سے چھے سو پچاس امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔
حکمراں کنزرویٹو پارٹی اور بریگزیٹ پارٹی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں ہے - کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم بورس جانسن کا اصل نعرہ مقررہ مدت میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ہے -
دوسری جانب جرمی کوربین کے زیرقیادت لیبرپارٹی اور جو سونسن کی لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی ہے جس نے درمیانہ راستے کا انتخاب کیا ہے اور اس کا کہنا ہےکہ وہ بریگزیٹ کو معطل کرنا چاہتی ہے - میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات کے اہم موضوعات میں بریگزیٹ ، سست معیشت ، صحت کے شعبے کی کمزور صورتحال ، موسمیاتی تبدیلی اور امن عامہ جیسے معاملات شامل ہیں۔