Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • برطانوی انتخابات میں حکومتی جماعت آگے

برطانوی انتخابات میں حکومتی جماعت کنزرویٹو 219 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔

برطانیہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی 219 نشستوں پر آگے ہے جبکہ لیبر پارٹی 140 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی 31 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا، عام انتخابات میں انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے 650 نشستوں کے لئے 3 ہزار 322 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی، خراب موسم کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا ۔

برطانوی تاریخ کے انتہائی اہم قرار دیئے جانے والے ان انتخابات میں 650 نشستوں کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 7 سے رات 10بجے تک جاری رہا۔

ٹیگس