شمالی کوریا نے پھر میزائل داغ دیا
شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اپنی سیٹلائٹ لانچنگ سائٹ سے ایک اور میزائل فائر کیا ہے۔ تاحال شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجرے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی اسی سائٹ سے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان تین مرتبہ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی رویے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے اختلافات کم نہیں ہوئے۔شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کے موضوع پر کسی اتفاق رائے تک پہنچانے کے لئے دوہزار انیس کے آخر تک کا وقت معین کیا تھا لیکن یہ مذاکرات پچھلے کئی مہینے سے تعطل کا شکار ہیں اور واشنگٹن و پیونگ یانگ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔شمالی کوریا اپنے خلاف تمام امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ امریکہ بے بنیاد بہانوں سے پابندیوں میں مسلسل اضافہ کرتا جارہا ہے۔شمالی کوریا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے قابل قبول تجاویز پیش نہ کیں تو اس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔