Dec ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں پیلی جیکٹ احتجاج کا سلسلہ جاری

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے 57 ویں ہفتے بھی صدر امانوئل میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔

فرانس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ مظاہرین صدر امانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس