Dec ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل

فرانس میں حکومت کے خلاف جاری ہڑتال کے باعث گیارہویں روز بھی پبلیک ٹرانسپورٹ معطل رہی۔

مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق ایسے وقت میں جب نئے سال کی تعطیلات شروع ہونے والی ہیں، حکومت فرانس اور ٹریڈ یونینوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ملک میں ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پندرہویں روز بھی پبلیک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے صورتحال بدستور بحرانی بنی ہوئی ہے۔

ٹریڈ یونینوں نے صدر میکرون کی حکومت کو ملک کی تمام تر معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی پوری  ذمہ داری ٹریڈ یونینوں پر عائد ہوتی ہے۔

حکومت فرانس کی ریٹائرمنٹ پالیسی کے خلاف عوامی مظاہروں کا نیا سلسلہ پانچ دسمبر سے ایسے وقت میں شروع ہوا جب ملک میں نومبر دوہزار اٹھارہ سے یلوجیکٹ والوں کے مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں۔

ٹیگس