امریکہ کی شمالی کوریا پر کڑی نگاہ
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین میزائلی تجربوں پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کے تجربہ کو دوبارہ شروع کرنے کی خبروں پر امریکہ کی قریب سے نظر ہے اور ہم شمالی کوریا کی سرگرمیوں کو احتیاط سے پرکھ رہے ہیں۔
شمالی کوریا اکیڈمی آف نیشنل ڈیفینس سائنس نے دراصل سات دسمبر کو اعلان کیا تھاکہ اس نے ایک ہی جگہ پر ایک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد دوبارہ سوهے سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ پر ایک میزائل تجربہ کیا تھا۔ دوبارہ شروع کئے جا رہے میزائل کے ٹسٹ سے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری تنسیخ کو لے کر جاری مذاکرات پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ سال 2018 کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا نے دو سربراہی اجلاس منعقد کئے جو بے سود ثابت ہوئے۔