Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں پندرہویں روز بھی مظاہرے اور عام ہڑتال

فرانس میں پینشن قانون میں اصلاحات کے خلاف ہڑتال جمعرات کو پندرہویں دن میں داخل ہوگئی ہے

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو ہڑتال کے باعث سڑک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروسز بند رہیں جس کے باعث مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا -

علاوہ ازیں فرانس کے بہت سے شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے-

فرانس میں پینشن کے نظام میں اصلاحات کے خلاف مظاہرے ایک ایسے وقت تیسرے ہفتے میں داخل ہوئے ہیں جب مظاہرین اور حکام کے درمیان کسی بھی طرح کی مصالحت کا امکان ختم ہوگیا ہے -

لیبر جنرل کنفڈریشن لیبر یونین اور فرانس کی دیگر یونینوں اور ٹریڈ یونینیں، پینشن نظام میں اصلاحات کے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں - فرانس کی بہت سی لیبر اور ٹریڈ یونینوں نے کہا ہے کہ وہ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے دوران بھی اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے -

فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لئے پینشن کے نظام میں اصلاحات کررہی ہے - حکومت کے اس اقدام کے خلاف گذشتہ پانچ دسمبر سے مظاہرے جاری ہیں -

ٹیگس