ٹرمپ کو سینٹ جانے کی جلدی
Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرار داد پاس ہوگئی جس پر انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سینٹ مواخذہ تحریک پر جلد از جلد ٹرائل کرے۔
ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ڈیموکریٹک کے پارلیمنٹ میں نہ تو وکیل ہے اور نہ ہی کوئی گواہ اور اب وہ سینٹ کو یہ بھی بتائیں کہ ٹرائل کیسے کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے کل امریکہ کے ایوان زیریں ہاؤس آف ریپریزیٹیو (ایوان نمائندگان) میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرار داد پاس ہوگئی ہے۔اسی کے ساتھ ہی ٹرمپ امریکہ کے تیسرے صدر بن گئے جن کے خلاف مواخذے کی تجویز پاس کر دی گئی۔