نینسی پلوسی کا مواخذہ کیاجائے : ٹرمپ
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
ٹرمپ نے اپنے مواخذے کے جواب میں نینسی پلوسی کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر بیان میں اپنے مواخذے کے جواب میں امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی سینیٹ کے نمائندوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ نینسی پلوسی ریپبلکن نمائندوں کو خریدنے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے اس لئے نینسی پلوسی کا مواخذہ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی دو قراردادیں منظور ہوچکی ہیں اور اب انھیں صدارتی عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کی ذمہ د اری امریکی سینیٹ کے نمائندوں پر ہے۔