Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  •  کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ممکنہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کے اعلی حکام نے تائید کی ہے کہ تاحال شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی طرح کی غیر معمولی نقل و حرکت کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے فوجی عہدیداروں کا دعوی کہ شمالی کوریا نے حالیہ میزائل تجربات میں مائع ایندھن کا استعمال کیا ہے۔

شمالی کوریا دور مار میزائلوں کو مائع ایندھن سے جامد ایندھن پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے لوڈ کرنا انتہائی آسان ہے۔

شمالی کوریا نے رواں سال کے دوران تیرہ میزائل تجربات کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ دور مار کرنے والے نہیں تھے۔

ٹیگس