Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی پر خاموشی کی مذمت

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی پرسیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا ہے کہ امریکہ روسی عہدیداروں کو ویزا دیئے جانے کے عمل میں جان بوجھ کر تاخیر سے کام لے رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش اس کے اس اقدام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ زاخاروا نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام پر گوترش آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

امریکی حکومت، اقوام متحدہ کی نشستوں میں شرکت کی غرض سے نیویارک جانے کے خواہاں مختلف ممالک منجملہ روس اور ایران کے عہدیداروں کو ویزا دینے میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے یا اس عمل میں جان بوجھ کر تاخیر سے کام لیتا ہے جو اقوام متحدہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس