Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں کرسمس مسافرین سرگرداں

کرسمس کی تعطیلات کے موقع پر بھی فرانس میں ہڑتال جاری رہنے کی بنا پر اس ملک میں دسیوں ہزار مسافر سرگرداں ہیں یا سفر کا ارادہ ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے قومی ریلوے نے، ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہونے پر اعلان کیا ہے کہ ریلوے کی چالیس فیصد سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ پڑگئی ہے۔
گذشتہ پانچ دسمبر سے فرانس میں ہزاروں اساتذہ، ریلوے ملازمین اور اسپتالوں کا عملہ، ہڑتال پر ہے اور صدر میکرون کے پنشن سسٹم میں اصلاح کے منصوبے پر احتجاج کر رہا ہے۔ یہ فرانس کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال سمجھی جا رہی ہے۔

اس کے باوجود حکومت فرانس ملک میں پینشن قانون میں اصلاح پر مکمل عمل درآمد پر ڈٹی ہوئی ہے۔ مظاہرین ، ہڑتال کو جنوری میں بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فرانس میں گذشتہ ایک برس سے ہر ہفتے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ فرانس میں ہونے والے احتجاج میں اب تک گیارہ سے زیادہ لوگ ہلاک اور تقریبا چودہ ہزار زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

ٹیگس