ایران پر مزید پابندیاں عائد کریں گے : برایان ہوک
امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے ایران کے علاقائی اثر و نفوذ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ، تہران کو جھکانے کے لئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا
واشنگٹن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برایان ہوک نے ایک پریس کانفرنس میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ایران کا اقتصاد کمزور ہو رہا ہے کہا کہ ہم دوہزار بیس میں تہران کے خلاف پابندیاں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے علاقے میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے فوجی طاقت کے ساتھ اپنی سفارتی کوششیں بڑھادی ہیں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا عمل اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اطمینان بخش ہے۔
ایران ایکش گروپ کے سربراہ نے تہران پر اس الزام کے ساتھ ہی عراق میں الحشدالشعبی کے مراکز پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملوں کو دفاعی حملہ قرار دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اتوار کی رات عراق کے صوبہ الانبار میں عوامی رضاکار فورس کے مراکز پر حملہ کر کے دسیوں جوانوں کو جنھوں نے داعش کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ، شہید اور زخمی کردیا۔
امریکہ کے اس حملے کی عراقی حکام اور سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیتوں نے شدید مذمت کی ہے اور سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔