Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی دہشتگردی کے خلاف برطانوی عوام کا احتجاج

سیکڑوں برطانوی باشندوں نے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر عراق میں انجام پانے والے امریکہ کے حالیہ دہشتگردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

ارنا نیوز کے مطابق سیکڑوں برطانوی باشندے وزیر اعظم بوریس جانسن کے دفتر کے سامنے اکٹھا ہوئے اور انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر مبنی امریکی انتظامیہ کے غیر قانونی اور مہم پسندانہ فیصلے کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی پوری صراحت کے ساتھ مذمت کرے۔

اس مظاہرے کا اہتمام برطانیہ کے سب سے بڑے جنگ مخالف کیمپین اسٹاپ وار کی قیادت میں کیا گیا جس میں ملکی کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سرکردہ چہرے بھی شریک تھے۔

 

ٹیگس