یوکرینی طیارہ امریکہ ایران کشیدگی کی وجہ سے تباہ ہوا، کینیڈین وزیراعظم
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
کینیڈا کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ امریکہ کی حالیہ کشیدگی کو تہران میں یوکرین کا طیارہ گرنے کا باعث قرار دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جاسٹن ٹروڈو نے پیر کی رات گلوبل نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز طیارہ گرنے کا باعث بنی وہ وہی چیز ہے جو جنگوں اور جھڑپوں کے زمانے میں پش آتی ہے۔ انہوں نے کہا اس صورتحال کے پیش نظر سبھی کو قتل و کشیدگی سے پاک راستے پر چلنے میں مدد کرنا چاہئے کیونکہ اگر کشیدگی نہ ہوتی تو اس میں اضافہ بھی نہ ہوتا نہ ہی یوکرین کا طیارہ گرتا اور اس سانحے میں ہلاک ہونے والے کینیڈین بھی اپنی فیملی کے ساتھ ہوتے۔
جاسٹن ٹرڈو نے بتایا کہ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے اس سے پہلے بھی یوکرین کےمسافر طیارے کو پیش آنے والے سانحے کے سلسلے میں ایران کے بیان کو اہم قدم قرار دیا تھا۔