Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں پنشن میں اصلاح کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

فرانس میں پنشن میں اصلاح کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پنشن میں اصلاح کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اس سلسلے میں تقریباً 187000افراد نے فرانس کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

فیگاروں اخبار نے وزارت داخلہ کے حوالےسے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہاکہ تقریباً 23 ہزار افراد پنشن میں اصلاح کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہرکرنے کےلئے دارالحکومت کی سڑکوں پر اترے۔ جبکہجنرل فیڈریشن آف لیبر ٹریٹ یونین نے کہا کہ پیرس میں ہوئے مظاہروں میں ڈھائی لاکھ افراد شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ فرانس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ مظاہرین صدر امانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس