Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۸ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جن کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ فرانس کے سیکورٹی اہلکار پوری طاقت کے ساتھ مظاہرین کو زد و کوب کر رہے ہیں تا کہ مظاہرین کی سرکوبی کے ذریعے حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کر سکیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون کی حکومت کی ایک واضح خصوصیت ہے اور وہ ان کے دور حکومت میں پولیس اہلکاروں کا پر تشدد انداز ہے۔ فرانس میں حکومت کے خلاف پر امن مظاہرے کرنے والے میکرون کی حکومت کو پر تشدد حکومت کے طور پر یاد کرتے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ میکرون کو حکومت سے دست بردار ہو جانا چاہئے۔

فرانس کی پولیس کی جانب سے عوامی مظاہروں کی سرکوبی اور ان کا پر تشدد رویہ اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے Police violence# ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

اسی طرح سوشل میڈیا کے صارفین نے سینسر ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فرانس کی پولیس کے پرتشدد رویے کو ذرا‏ئع ابلاغ مسلسل نظر انداز کرتا آ رہا ہے۔

فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہوئے جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فرانس میں میڈیا کو اتنا زبردست سینسر کیا گیا ہے کہ پولیس کے پرتشدد رویے کی میڈیا میں بہت کم ہی کوریج ہوتی ہے حتی زخمی ہونے والے اور گرفتار افراد کی صحیح تعداد بھی نہیں بتائی جاتی۔

ٹیگس