امریکہ میں ایک اور طیارہ زمین بوس پائلٹ ہلاک
Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے پرواز بھرتے ہی انجن سے دھواں اُٹھنے لگا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت 35 سالہ ڈسٹن ڈوبے کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی ہونے کے باعث ہوا۔ طیارہ پائلٹ کی ہی ملکیت تھا جس کو وہ نجی طور پر استعمال کیا کرتا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں گزشتہ دو ماہ سے ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پانچ واقعات میں 20 سے زائد مسافر اور پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والی دو سیاح فیملی بھی شامل ہیں۔