امریکی صدر ٹرمپ کی سیاسی زندگی خطرے میں
Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کی سیاسی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے اور مواخذے کی کارروائی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائے گئے مواخذے کا باقاعدہ آغاز آج ہو رہا ہے، مخالف سینیٹرز کا کہنا ہے صدر کا طرز عمل دھوکا دہی پر مبنی ہے جبکہ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیم کا دعوا ہے کہ وہ بہت جلد سینیٹ سے بری ہو جائیں گے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران سینیٹرز ہفتے میں چھے دن اور ہر دن چھے گھنٹے دلائل سنیں گے۔ کارروائی کی صدارت امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس کریں گے۔
ٹرمپ امریکا کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔ صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ مواخذے کی کارروائی پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔