Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی اقدامات پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں ریلیاں

امن کارکن امریکہ اور دنیا بھر میں جنگ مخالف ریلیاں منعقد کریں گے۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق امن کارکنان امریکہ کے کئی شہروں اور دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور اسکی ایران مخالف کارروائیوں اور ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف 25 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

یونائیٹڈ نیشنل اینٹی وار کولیشن (یواین اے سی ) کے کوآرڈینیٹر جو لومبارڈو نے خبر دی کہ امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور ایران میں ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف مقامی امن کارکنوں کے گروپ کے ساتھ امریکہ کے کئی شہروں، اور  کینیڈا کے آٹھ شہروں  کے علاوہ 11 دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لومبارڈو کا کہنا ہے انہیں مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی ہے مگر پھر بھی وہ تمام مقامات میں مظاہرے کریں گے ۔

اس اقدام کو مغربی ایشیا میں پہلے سے زائد کشیدہ صورت حال کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے ۔جہاں عراق میں ایران کے اعلیٰ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد سے  کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس