امریکی صدر کا مواخذہ، سینٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز آمنے سامنے
Jan ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ شروع ہو گیا ہے اور ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز سینٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے معاملے پر ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کے ساتھ گواہان کے تبادلے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈیموکریٹس نے ایسے کسی معاہدے سے بھی انکار کیا ہے جس میں سابق نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو گواہ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہو۔
ڈیمو کریٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی فوجی امداد کو بھی تحقیقات میں سودے بازی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ امریکا کے صدر ٹرمپ ڈیووس میں عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے بعد واشنگٹن پہنچ چکے ہیں اور وہ کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
مواخذے میں طے کئے گئے طریقہ کار کے مطابق تین تین روز کے لیے ہر فریق کو مقدمہ پیش کرنے کے لئے روزانہ چوبیس گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔