Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • کرونا وائرس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو ستّر ہوگئی ہے

چین کی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ چین میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے جبکہ سات ہزار سات سو افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہیں - اس درمیان چین کے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے چین میں ہرسطح کے فٹبال مقابلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے - ایشین فٹبال کنفڈریشن نے بھی پہلے اعلان کیا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ایشین لیگ فٹبال میں شامل چینی کلبوں کے مقابلے چین سے باہر کرائے جائیں گے - ادھر فیفا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اولمپیک مقابلے میں کوالی فائی کے لئے ویمنس فٹبال کے آخری مرحلے کے مقابلے میں چین سے سیڈنی منتقل کردئےگئے ہیں - کرونا وائرس کا پہلی بار دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سی فوڈ میں پتہ لگایا تھا یہ وائرس اس وقت چین کے تیس صوبوں میں پھیل گیا ہے-

ٹیگس